جعلی ڈرنکس بنانے والا یونٹ سیل

لاہور(خصوصی رپورٹ)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نشتر ٹا ئون میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والا یونٹ پکڑ لیا،یونٹ کو سیل کر کے مشینری ضبط کر لی گئی جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونٹ میں مختلف معروف برانڈز کے نام سے نقلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں،موقع سے 5900 جعلی بوتلیں، 1850 لیٹر مضرِ صحت محلول اور 2 من سے زائد کیمیکل تلف کیا گیا۔اس کے علاوہ 45 کلو جعلی فلیورز، 10 کلو لیبلز اور ڈھکن بھی قبضے میں لیے گئے۔6 گیس سلنڈر، 4 فلنگ مشینیں، کاربونیشن کولر اور آر او پلانٹ موقع پر موجود پایا گیا، جو ضبط کر لیا گیا۔3 ڈرمز میں تیار محلول بھی ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔