ملاوٹی کھویا تیار کرنیوالا یونٹ سیل، مقدمہ درج

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ملاوٹی کھویا تیار کرنے والا یونٹ بے نقاب، یونٹ سیل، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھگیاں کندن لال میں کھویا تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں لیب ٹیسٹ میں سٹارچ کی ملاوٹ اور معیار کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کو سیل کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ انتظامیہ کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاو ن جاری رہے گا اور شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔