کولڈ ڈرنکس بنانے والا جعلی یونٹ پکڑ اگیا

لاہور(کرائم رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور قصور روڈ پر آپریشن کر کے کولڈ ڈرنکس بنانے والا جعلی یونٹ پکڑ لیا،540 لٹر کولڈ ڈرنکس، 420 لٹر فلیورز، گیس سلنڈرز، فلنگ مشین، خالی بوتلیں ضبط کر لی گئیں ،60 لیٹر تیار محلول تلف جبکہ جعلسازی پر مقدمہ درج کرا دیاگیا۔علاوہ ازیں ملتان روڈ پر واقع معروف فوڈ یونٹ پر چھاپہ مار کر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ میں معروف برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جارہی تھیں، ممنوعہ کیمیکل، غیر معیاری فلیور اور غیر منظور شدہ فارمولا استعمال کیا جارہا تھا۔