فورٹ عباس میں جعلی کھویا تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا

 اخلاق ٹائون میں کھویا یونٹ پر کارروائی ،1 ہزار لٹر دودھ تلف،سامان ضبط
فورٹ عباس (نمائندہ خصوصی) فورٹ عباس میں جعلی کھویا تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اخلاق ٹائون نزد کرکٹ سٹیڈیم میں واقع کھویا یونٹ پر کارروائی کی، جس کے دوران 1 ہزار لٹر دودھ تلف کیا گیا اور 60 کلو جعلی کھویا سمیت بھاری مقدار میں سامان ضبط کیا گیا۔ یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے بتایا کہ یونٹ میں بناسپتی گھی اور دیگر ناقص اجزاء￿  سے جعلی کھویا تیار کیا جا رہا تھا، جبکہ ملاوٹی دودھ بھی کھویا بنانے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے۔شہری خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں سوشل میڈیا یا فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔