کار سوار گن پوائنٹ پر نقدی 7ہزار ، اور طلائی کانٹے اتروا کر فرار ہو گئے
ساہیوال(خصوصی رپورٹ) قیوم ہسپتال آنے والی 2خواتین کو نوسر باز خاتون سمیت 3نامعلوم کار سواروں نے گھر چھوڑنے کیلئے کار میں بٹھا کر یاد گار کے قریب لوٹ لیا۔تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے رہائشی محمدالیاس کی بیوی زبیدہ اور بہو عائشہ قیوم ہسپتال میں زچگی چیک اپ کے بعد رکشہ میں بیٹھ کر گھرجانے لگیں تو نامعلوم عورت سمیت 3افراد آئے اور خاتون نے عائشہ سے بات چیت شروع کردی۔ملزموں کے اصرار پر دونوں خواتین انکے ساتھ کار میں بیٹھ گئیں اور یاد گار کے قریب نامعلوم شخص نے گن پوائنٹ پر نقدی 7ہزار روپے اور طلائی کانٹے اتروا کر چھین لئے اور کار سے اتر کر شور واویلاکرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی اور کار سے اتار کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے محمدالیاس کی رپورٹ پر عورت سمیت 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔