نوسر باز لفٹ دینے کے بہانے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں نوسر باز لفٹ دینے کے بہانے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔کسووال بائی پاس پر غلام علی کو 3 نوسر بازوں نے کار میں لفٹ دے کر موبائل اور نقدی 45 ہزار روپے چھین کر کار سے اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔