مصری شاہ : نوسر باز کا کمیٹی کی آڑ میں 60 لاکھ کا چونا

 نوید شہری سے کمیٹی کے بہانے نقد رقم ، بدلے میں چیک دیتا رہا
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمیٹی کی آڑ میں 60 لاکھ کا چونا لگانے والا نوسر باز کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمیٹی کی آڑ میں 60 لاکھ کا چونا لگانے والا نوسر باز نویدکوگرفتار کرلیاملزم نوید نے شہری سے کمیٹی کے بہانے نقد رقم لیتا اور بدلے میں چیک دیتا رہاشہری کی طرف سے اپنی رقم کی ڈیمانڈ کرنے پر ملزم رفو چکر ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاشاتر روپوش اشتہاری کو مصری شاہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیامفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیاایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے