خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

چوہنگ میں افسوناک واقعہ،زخمی عروج ہسپتال منتقل،ملزم ناظم فرار 
 لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں خاوند نے جھگڑے کے بعد بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی بتایا گیا ہے کہ چوہنگ بوہڑ والا چرچ محلہ تالاب میں خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد 25سالہ بیوی عروج پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ملزم ناظم موقع سے فرار ہوگیازخمی عروج کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بتایا کہ اسکے خاوند نے آگ لگا دی ناظم نامی شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس کو اگ  لگائی،اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا