لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں نشے کی عادی خاتون نے پیٹرول چھڑک کر 3 افراد کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزمہ نے سبزہ زار اورنج ٹرین اسٹیشن پر 3 افراد پر پٹرول پھینگ کر آگ لگائی واقعہ میں خاتون ثناء ، الیاس اورایک بچے عبداللہ آگ سے متاثر ہوئے تھ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شیلا عرف شیرنی کے نام نامی ملزمہ کو گرفتار کر کے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نشہ کی عادی ہے