37500قرض بڑھ کر 70ہزار ہو گیا،ملزموں نے مرغا بناکر تشدد کیا ، ، زخمی کے بیان پر مقدمہ درج
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)سود خوروں کی بربریت کے شکار نوجوان کا اقدام خود کشی ، پچاس فیصد جسم جل جانیپر ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ زیر علاج مدعی عاطف نے پولیس کو بیان دیا میں نے 37500 کا قرض لیا جو سود لگتے لگتے 70 ہزار بن گیا۔ ملزمان کئی بار اٹھا کر لے گئے، رقم واپس نہ کرنے پر اپنے دفتر میں بند کر کے مرغا بنا کر تشددکیا ، قالین صاف کراتے، گالیاں دیتے اور و یڈیو بناتے رہے ۔ذہنی اذیت باعث چھت پر جا کر پٹرول چھڑک کر ا?گ لگا لی۔تھانہ ا?ر اے بازار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ میں چار افراد عبداللہ خان، انیس خان، سعید خان اور سخی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او ملک کاشف کے مطابق مقدمہ میں سود خوری ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔