قحبہ خانے پر چھاپہ، 2افراد گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، ایک خاتون اور ایک مرد کو گرفتارکرلیا۔تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود حیات آباد میں خاتون کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی اور عرصہ سے قحبہ خانہ چلا رہی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کرخاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔