لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے قحبہ خانے سے 3 خواتین سمیت 6 ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حرام کاری کے مرتکب 3 خواتین سمیت 6 ملزم ممتاز،عارف،مقبول وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس سے بچنے کیلئے ملزموں نے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں۔