قحبہ خانے پر چھاپہ، 2خواتین سمیت 4 افراد گرفتار

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال پولیس نے قحبہ خانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ نرگس سکنہ بائی پاس مبینہ طور پر قحبہ خانہ چلاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری چھاپہ مار کارروائی کی۔چھاپے کے دوران پولیس نے چار افراد کو قابلِ اعتراض حالت میں پایا، جن میں محمد حنیف، سائرہ، اشرف اور مسکان شامل ہیں۔