قحبہ خانے چلانے والے میاں بیوی سمیت دیگر ملزم گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے قحبہ خانے چلانے والے میاں بیوی سمیت دیگر ملزم گرفتارکرلئے ۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں تعینات سب انسپکٹر عبدالجبار نے مقدمہ درج کروایا کہ خفیہ اطلاع پر کوٹ رادھاکشن کے علاقہ میں کارروائی کی گئی جہاں پر گلشام اور اس کی بیو ی عزت بی بی محلہ مفت پور ہ میں قحبہ خانہ چلارہے ہیں جہاں سے محمد بوٹا، محمد وسیم، نوید، فوزیہ، اقراء￿ ، یاسمین اصغر کو گرفتارکرلیاگیا۔ گلشام اور اس کی بیوی عزت بی بی نے قحبہ خانہ چلا کر ارتکاب جرم کیاہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے قحبہ خانہ چلانے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔