3 پتنگ فروش،14منشیات فروش گرفتار،4کلو چرس براآمد

ملزموں کے قبضہ سے 145 پتنگیں،158لیٹر شراب ،ناجائز اسلحہ براآمد
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ساہیوال پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے 145 پتنگیں، 3منشیات فروش ملزمان کو کو گرفتار کر4کلو چرس، 11شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر کے158لیٹر شراب اور 7ملزمان کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر کے قبضہ سے کے قبضہ سے 6پستول اور 1 عدد رائفل براآمد کر لی جبکہ اسی دوران 52اشتہاری مجرموں اور 25عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔