6منشیات فروش اور2پتنگ باز گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے دو منشیات فروشوں کو شراب سمیت جبکہ دو افراد کو پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کرلیا۔ کوٹ پیراں کے منشیات فروش الیاس عرف جج اورعمران کو50لٹرشراب سمیت پکڑاگیا جبکہ جبکہ چوک شفیع والا کوٹ مرادخاں سے فخر کو 5 پتنگوں اور ڈور سمیت جبکہ نیشنل بینک چوک سے گلبرک کالونی کے شکیل کو 5 پتنگوں سمیت گرفتار کیاگیا۔دوسری طرف پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے چار منشیات فروشوں علی شیر،منصور،محمدناصراورسہیل کو 6 کلو گرام ہیروئن اور ڈیڑھ کلو گرام افیون سمیت گرفتار کرلیا۔