اکمل بٹ، رحمان، فتح اللہ،اور حنیف میچ پر جواء کرواتے دھر لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گلشن راوی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4قمار باز اور1 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4قمار باز اور1 منشیات فروش کو گرفتار کرلیاملزمان اکمل بٹ، رحمان، فتح اللہ،اور حنیف کو کاونٹی میچ پر جواء کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے ٹی وی، موبائل فونز ، انعامی بانڈ، ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کی گئی منشیات فروش ملزم عمیر سے 11 سو 60 گرام چرس برآمد ہوئی ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نیایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا ہے کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،