7پتنگ باز و پتنگ فروش گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت اور نشتر کالونی پولیس نے 5 پتنگ باز اور 2 پتنگ فروش گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر کوٹ لکھپت پولیس نے مختلف علاقوں سے 5پتنگ باز اور 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر200 سے زائد پتنگیں اور چرخیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ اسکے علاوہ مانگا منڈی پولیس اور مناواں کو مطلوب اے اور بی کیٹاگری کے جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے گئے۔