ریاض(آئی این پی )اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطاام بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ماجد القصبی، جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مملکت میں اٹلی کے سفیر کارلو بالڈوچی اور دیگرعہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔