ریلوے کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے:وزیراعظم

پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جائے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2022 کے تباہ کن سیلابوں میں پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دنوں تک پٹریاں زیر آب رہیں۔اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔