لاہور(آئی این پی)چین میں منعقدہو نے والی جسما گوانگ ژو نمائش میں شریک چینی کمپنیوں نے پاکستان کو فٹ ویئر انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے اور صنعتی ترقی میں غیر معمولی تعاون کی پیشکش کی ہے ۔پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا)کے چیئرمین محمد یاسین نے بتایا کہ صدر جسما گوانگ ژو نمائش ژان منگ اورچینی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان کو جدید فٹ ویئر مشینری، آلات اور اسیسریز کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے ۔ نمائش میں پیش کی جانے والی جدید مشینری کی پیداواری صلاحیت غیرمعمولی تھی اور ایسی ٹیکنالوجی شاید ہی پاکستان میں موجود ہو جبکہ بنگلہ دیش، بھارت اور ویتنام اس سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔