ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری مستقبل کیلئے اہم ہے: وزیر ریلوے

حنیف عباسی کا  اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ،   چائنہ سے منتقل ہونیوالی ٹیکنالوجی پر بریفنگ 
 اسلا م آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے  کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری مستقبل کیلئے اہم ہے،  اپنے مزدوروں پر فخر ہے، جن کی مدد سے ریلوے کو چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلو ے نے اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ کیا، وزیر ریلوے نے چائنہ سے منتقل ہونے والی ٹیکنالوجی پر بھی بریفنگ لی، جس کے تحت پاکستان ریلوے اپنی نئی کوچز تیار کر رہا ہے۔ حنیف عباسی نے فیکٹری کی مقامی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری کو پاکستان ریلوے کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا اور فیکٹری کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کی اور فیکٹری کی خودکفالت کے لیے پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔