ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔  
عراقی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق، اربیل ایئر پورٹ نے فضائی ٹریفک کو معطل کر دیا ہے۔  دوسری جانب، ایرانی میڈیا کے مطابق، امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے فوراً بعد ایران نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔  یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی فوج نے اچانک ایران پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد تہران میں کئی دھماکے سنائی دیے گئے ہیں۔  ایرانی میڈیا کے مطابق، تہران کے مختلف علاقوں جیسے یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر میزائل گرے ہیں۔  تہران کے مضافات اور دیگر مقامات سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں، اور صورتِ حال کشیدہ ہے۔  غیرملکی ذرائع کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہ کرے، اور اسی تناظر میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی مؤقف میں کشمکش جاری ہے۔