ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فضائی حدود کھول دی گئیں

 ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فضائی حدود کھول دی گئیں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اسرائیل کی فضائی حدود فلائٹ آپریشنز کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام کمرشل اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

  جنگ بندی کا باضابطہ اعلان:
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ روزہ شدید کشیدگی کے بعد دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

  صدر ٹرمپ کا بیان:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان امن کی جانب قدم کو سراہتے ہوئے کہا:"ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی جنگ بندی کرے گا۔ 24 گھنٹے بعد یہ 12 روزہ جنگ مکمل ختم ہو جائے گی۔"انہوں نے مزید کہا:"ہر فریق کو جنگ بندی کے دوران پُرامن اور بااحترام رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ یہ امن پوری دنیا کے لیے خوش آئند ہے۔"
  عالمی فضائی آپریشنز کی بحالی:
خلیجی بحران کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی عالمی فضائی سرگرمیاں بھی اب بحالی کی جانب گامزن ہیں:مشرق وسطیٰ کی کئی فضائی کمپنیوں نے اپنے شیڈولز کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے۔کئی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد فلائٹس کی روانگی بحال ہو چکی ہے۔