آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک، 450 سے زائد زخمی

آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک، 450 سے زائد زخمی

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور طاقت سے جوابی کارروائی جاری ہے۔

 آپریشن ’غضب للحق‘ کے دوسرے روز افغان طالبان کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دوسرے روز کے دوران 135 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کیں، 89 چوکیوں کو ملیامیٹ کیا اور 18 پر قبضہ حاصل کیا۔ نیو افغان 8 پوسٹ پر قبضہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جبکہ خیبر پوسٹ، نوشکی سیکٹر، افغان طالبان کی اعلیٰ جرگہ تھانہ پوسٹ اور اوماری کیمپ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ ڈیلٹا پوسٹ بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی گئی۔پاک فوج نے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال، فوجی آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹرز اور ذاکرخیل پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ دشمن اپنی چوکیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پاک فضائیہ کی کارروائی میں صوبہ لغمان میں طالبان کے اسلحہ ڈپو اور اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کیے گئے، جبکہ کابل، پکتیا، قندھار سمیت افغانستان کے 29 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے 53 حملے ناکام بنائے اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس دوران پاک فوج کے 12 جوان شہید اور 27 زخمی ہوئے۔