آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم نورستان و کنڑ میں پاکستانی کارروائی کے سامنے پسپائی پر مجبور

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم نورستان و کنڑ میں پاکستانی کارروائی کے سامنے پسپائی پر مجبور

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

 افغان میڈیا، خصوصاً افغانستان انٹرنیشنل نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد افغان طالبان صوبے نورستان اور کنڑ میں سرحدی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق طالبان نہ صرف سرحدی چوکیوں سے پسپائی اختیار کر کے مساجد میں چھپ گئے بلکہ عام شہریوں کے روپ میں علاقوں سے فرار بھی ہوئے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور اپنی شکست چھپانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی غفلت نے مقامی آبادی کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا، جس پر لوگوں نے مدد کے لیے پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے رجوع کیا۔ماہرین کے مطابق حالیہ کارروائیاں واضح کرتی ہیں کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کسی بھی دہشتگردانہ مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر یہ پیغام دے دیا ہے کہ دہشتگردوں کی سرپرستی اب برداشت نہیں کی جائے گی۔