آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو بھاری نقصان، 331 ہلاک، 500 زخمی اور 104 چیک پوسٹیں تباہ

آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو بھاری نقصان، 331 ہلاک، 500 زخمی اور 104 چیک پوسٹیں تباہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے ’آپریشن غضب للحق‘ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ان کے مطابق اب تک 331 طالبان کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے، 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئیں جبکہ 22 پر پاکستان کا قبضہ ہو گیا۔ طالبان کے 163 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے نیوافغان 8 پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، زؤبا سیکٹر میں ڈیلٹا پوسٹ تباہ کی، کانڈکسی بیس چترال اور خیبر پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر محاذ پر دشمن کو نیست و نابود کر رہی ہیں اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ہر لمحہ چوکس اور بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔