آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر طالبان اور دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے تباہ

آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر طالبان اور دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنا کر تباہ کر دیے۔ کارروائیاں 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے کی گئیں۔پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ، چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے، جو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔