دبئی: شور شرابا کرنے والے نوجوانوں کی بائیکس ضبط، والدین کو بھی طلب

دبئی: شور شرابا کرنے والے نوجوانوں کی بائیکس ضبط، والدین کو بھی طلب

دبئی کی سڑکوں پر ہلڑ بازی اور شور شرابا کرنے والے کئی نوجوانوں کی بائیکس پولیس نے ضبط کر لیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہائشی علاقوں میں ہونے والے ان واقعات کے بعد نوجوانوں کے والدین کو بھی طلب کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس کو افطار کے بعد نوجوانوں کی خطرناک بائیک رائیڈنگ اور شور شرابے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حرکات نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ سڑک پر موجود دیگر افراد اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کی اطلاع فوری طور پر 901 ہیلپ لائن یا دبئی پولیس موبائل ایپ کے ذریعے دی جائے۔