آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز ضبط کیے جائیں گے, ایران

آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز ضبط کیے جائیں گے, ایران

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو مالی جرمانے، حراست یا ضبطی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

 تہران کی جانب سے ان بحری جہازوں کی جانچ کو بھی وسیع کر دیا گیا ہے جن پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔مزید برآں، ایران نیوی گیشن کے انتظامات پر امریکہ کے ساتھ جاری تعطل کے بیچ، اسٹریٹجک آبی گزرگاہ استعمال کرنے والی تجارتی کمپنیوں پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جہاز دوبارہ اس اہم راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اور اس کی نقل و حمل کے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، تو اسے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی نے ایک بیان میں شپنگ کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی جہازوں کی فہرست کا جائزہ لیں۔ انہوں نے خاص طور پر ان کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے جو خلیجی ریاستوں سے سامان منتقل کرتی ہیں کہ وہ چارٹرنگ سے قبل اپنے رجسٹر میں موجود جہازوں کی تازہ ترین معلومات کا معائنہ کریں۔اتھارٹی کے مطابق، یہ جانچ پڑتال ان جہازوں تک بھی پھیلائی جائے گی جو رجسٹر میں پہلے سے شامل ہیں، اور اس میں جہاز کی منتقلی، ٹرانس شپمنٹ اور دیگر سمندری سرگرمیاں شامل ہیں۔