دبئی میں ایک نوجوان نے اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کے لیے سڑک پر ’26‘ کا ہندسہ لکھ کر آگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، تاہم یہ خطرناک حرکت اسے بھاری پڑ گئی۔
دبئی پولیس نے فوری طور پر اس ویڈیو کا نوٹس لیا اور نوجوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار درہم (تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں، نوجوان کی گاڑی بھی 60 دن کے لیے ضبط کر لی گئی۔پولیس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے وائرل رجحانات اور خطرناک حرکتوں سے محفوظ رکھیں، کیونکہ اس طرح کے کرتب سڑکوں پر عوام کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔