دبئی میں شہر کو مزید پرسکون اور مہذب بنانے کے لیے پولیس نے جدید اے آئی ریڈار سسٹم نصب کیا ہے جو گاڑیوں کے شور کی نگرانی کرے گا۔
یہ ریڈار سسٹم خاص طور پر ہارن، بلند آواز میں گانے یا دیگر شور شرابہ پیدا کرنے والی گاڑیوں کو ٹریک کرے گا۔اگر کوئی گاڑی زیادہ ہارن بجائے یا بلند آواز میں گانے سنائے، تو اس پر ایک لاکھ پینتالیس ہزار درہم (ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ) کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس کا مقصد ہے کہ شہر میں ہنگامہ خیز اور شور شرابہ والی سرگرمیوں کو کم کیا جائے اور ایک پرسکون، مہذب ماحول قائم کیا جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس ریڈار کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں موثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔ اس اقدام سے دبئی کو دنیا کا ایک مثال شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جہاں شہری آرام اور سکون سے رہ سکیں۔