لاہور میں صبح سویرے ہلکی خنکی کے ساتھ سورج طلوع ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے موسم خوشگوار مگر خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں ہلکی ٹھنڈک برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) مجموعی طور پر 302 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے تاکہ آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔