لاہور میں صبح کا درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ، فضائی آلودگی میں اضافہ

لاہور میں صبح کا درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ، فضائی آلودگی میں اضافہ

شہر لاہور میں آج صبح سویرے درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آ چکا ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 167 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح مختلف رہی، ذکی فارم کے اطراف 208، پولو گراؤنڈ میں 189 اور ڈی ایچ اے میں 187 ریکارڈ کی گئی۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم، ملک کے بیشتر علاقے خشک رہنے کی توقع ہے اور میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، جب کہ چھور، نوابشاہ، ٹنڈو جام اور تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔