محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت موسم خوشگوار اور خنک ہواؤں کے ساتھ دھیمی دھوپ بکھری ہوئی ہے، جس کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کی پیش گوئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ تاہم، شہر کی فضائی آلودگی کے حوالے سے تشویش کا سامنا ہے، کیونکہ لاہور عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔ اس درجہ بندی کے تحت لاہور کی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاوہ، ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہے گا۔
کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، اور شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔کراچی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی خراب ہے، اور یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال، شاہرہ فیصل اور مائے کولاچی شامل ہیں۔