لاہور میں موسم گرم اور خشک، آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ

لاہور میں موسم گرم اور خشک، آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ لاہور میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے سبب موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ شہر اقتدار میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، اور شام و رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دو دنوں میں بھی اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اور 26 اگست کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ 27 اگست سے مون سون سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے اور تیز ہواؤں کے چلنے کی بھی توقع ہے۔دوسری طرف، کراچی میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے، اور سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ شہر میں آج درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جس کے باعث ہوا میں گرمی اور حبس کا احساس زیادہ رہے گا۔