گگومنڈی(خصوصی رپورٹ5جرائم پیشہ عناصرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزم ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔گزشتہ روزملزم فرحان شیخ،حسن علی رحمانی اور فہد بستی محمدپورہ میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے، اطلاع ملنے پراسسٹنٹ سب انسپکٹرراناغضنفرعباس نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکرتینوں ملزموں کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔ دریں اثنا سب انسپکٹرسیدعامرحسین کاظمی نے دوران گشت ملزموں حسن بھٹی سے پسٹل جبکہ نوازڈھڈی سے رائفل سیون ایم ایم برآمدکرکے انہیں گرفتار کرلیا۔