لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں ڈالہ کلچر غیر قانونی اسلحہ اور بلیک پیپر کا استعمال کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاشاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود ڈالے کا استعمال کرتے اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے دوران پیٹرولنگ شاہدرہ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے 4 رائفلیں اور 3 پسٹل سمیت گولیاں کارتوس اور میگزین برآمد کرلیا گیاملزمان کے زیر استعمال ڈالے کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیاگرفتار ملزمان میں ریاض،عدنان،نزیر بشیر اور ڈرائیور ارشد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے ڈالہ کلچر کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او شاہدرہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ڈالہ کلچر غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔