گھیرا تنگ ،5ملزم گرفتار،54 لاکھ کی منشیات برآمد

راولپنڈی میں گرفتار ملزم طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں 4 کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکرکے 54 لاکھ سے زائد مالیت کی 49.250 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی، جہاں ایک ملزم سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔اے این ایف نے گوجرانوالہ کے نیو محمد آباد کے قریب بھی ایک کامیاب کارروائی کی، جس میں ایک گاڑی سے 44.4 کلو گرام چرس اور 2.4 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ایک اور کارروائی میں 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب خاتون سے 1 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔