فائرنگ، اسلحہ کی نمائش ،5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مصری شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے اندھادھند ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق کپ سٹور پر ویگو ڈالہ اورگاڑی پر سر عام ہوائی فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ڈولفن ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹومیٹک 3 رائفلیں،1 پستول، گولیاں میگزینز، اورخول برآمد کر لیں گرفتار ملزمان زبیر، شہروز، سرفراز،حزیفہ برآمدگی سمیت مزید کارروائی کیلئے تھانہ مصری شاہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔اسلحہ کی نمائش،ڈالہ کلچر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔