سیاہ شیشوں والی گاڑی سے اسلحہ برآمد ،5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان روڈپر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کر کے5 ملزم کوگرفتارکرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے مشکوک گاڑی کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا،گاڑی کی چیکنگ پر ملزمان سے 2 رائفلیں،3 پستول،درجنوں گولیاں،میگزینز برآمد ہوئی۔ملزمان کاشف علی،محمد راحت،عظیم انور،محمد منصب اوربشارت علی کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ سیاہ شیشوں والی گاڑیوں،اسلحہ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔