قتل کے مجرم کو سزائے موت 15 لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا حکم

غازی آباد (خصوصی رپورٹ)محمد ندیم سکھیرا ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی کی عدالت کا بڑا فیصلہ، اراضی کے تنازع پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنادیا۔ ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمد ندیم سکھیرا نے تھانہ کسووال میں درج مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد طفیل عرف پپو ولد پ ھمن قوم موچی سکنہ چک 16/14-L چیچہ وطنی کو سزائے موت کا حکم سنا یا۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد طفیل عرف پپو نے زمینی تنازع اور دیرینہ رنجش پر محمد شفیع کو چھرے کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا