دیپالپور (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس کی عدالت نیمعمولی تکرار پر شہری کے قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت ،10لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم رشید کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مقدمہ کے مطابق مجرم نے معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے مختار کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔