سرگودھا(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے احاطہ عدالت میں وکیل کا روپ دھار کر مخالف کو قتل کر نے والے مجرم کو دو بار سزائے موت 16 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا، جرمانے کی رقم مقتول کے ور ثا کو بطور معاوضہ ادا کی جائے گی، امانت علی کو 23 برس بعد قتل کے ہی جرم میں ریڈ وارنٹ کے ذریعے لندن سے سرگودھا لایا گیا تھا ، پانچ اکتوبر 2023 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مقدمہ قتل کی سماعت کے دوران محمد راحیل جو کہ اس وقت وکیل کے روپ میں احاطہ عدالت میں موجود تھا، نے فائرنگ کر کے امانت کو قتل کر دیا ،اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔