لاہور، کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

 مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا
 ایڈیشنل سیشن جج شعیب نے مجرم کو سزائے موت  اور 2 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا
لاہور(آئی این پی )کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم  دے دیا۔سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو سزائے موت  اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا  تھا۔ مجرم کے خلاف سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے گواہوں کو پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل  کردیا تھا۔