لاہور( خصوصی رپورٹ)سرکاری نرخنامے میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے کمی سے 446روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 308روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 236روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 30 سے40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔