سگیاں :کرنٹ لگنے سے مزدور مارا گیا

شٹرنگ کے دوران لوہے کا پائپ بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سگیاں کے علاقے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں زیرِ تعمیر مکان میں شٹرنگ کا کام کرتے ہوئے 30 سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیاایدھی ترجمان کے مطابق مزدور شٹرنگ کے دوران لوہے کا پائپ اٹھائے ہوئے تھا جو اچانک بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 30 سالہ سیف الملوک کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی