52 سالہ اسلم چھت میں سلیپ ڈال رہا تھا کہ ہاتھ 11 ہزار کے وی تار سے لگ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں مزدور دوران کام کرتے ہوئے 11ہزار کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ میں مہر کانٹا بارہ دری روڈ پرمزدور 52 سالہ اسلم چھت میں سلیپ ڈال رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ 11 ہزار کے وی تار سے لگ گیاجس کے نتیجے میں وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی شناخت 52سالہ اسلم کے نام سے ہوئی متعلقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل میں منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا