کرنٹ لگنے سے 5بچوں کا باپ مارا گیا

واپڈا کی غفلت سے لٹکتی تار کھیتوں میں کام کرتے ذوالفقار سے چھو گئی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کی تحصیل عارفوالہ کے نواحی گا ئوں چک 27ای بی پکے احاطہ میں واپڈا کی غفلت سے زمین پہ لٹکتی الیون کے وی کی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 5بچوں کا محنت کش باپ جاں بحق ہوگیا۔ ذوالفقارکھیتوں میں محنت مزدوری کر رہا تھا کہ اوپر سے لٹکتی تار کے ساتھ چھو گیااور موقع پر دم توڑ گیا