کرنٹ لگنے سے مزدور مارا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پھاٹک نمبر 5 کے قریب زیرِ تعمیر گھر میں کام کے دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 18 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مزدور قربان کو بجلی کا کرنٹ لگنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سی پی آر کیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا،ریسکیو اہلکاروں نے متوفی قربان کی لاش نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال منتقل کر دی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔